the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

دونوں رہنمائوں نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔سعودی فرمانروا اور امیر قطر نے ان خیالات کا اظہار ریاض میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پورا عرب خطہ اس وقت سنگین مسائل سے گزر رہا ہے۔


right;">
عرب ممالک کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ ان تمام خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر مساعی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت اور مقدس مقامات کے بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی قوم کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں اسرائیل سے نکلتی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن اور استحکام کیلئے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، جب تک اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی سے باز نہیں آتا خطے میں امن کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے، اسرائیلی ظالمانہ کارروائیوں نے امن کے تمام راستے بند کردیئے ہیں۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.